سائفر کیس، جیل ٹرائل ختم،عدالت کاچیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھر ہے؟ ،عت کے آغاز پر عدالت کا استفسار
عدالتی عملے نے سائفرکیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جج کو دی
بخاری صاحب آپ کے لیے تو بڑی کامیابی ہوئی ہے، جج ابو الحسنات ذوالقرنین کا وکیل سے مکالمہ
ہم تو پہلے دن سے یہی کہہ رہے تھے، وکیل علی بخاری
اسلام آباد( ویب نیوز)
آفیشل سیکریٹ کی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت طلب کرلیا۔ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں شاہ محمود کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دیے جانے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں یہ کیس کی پہلی سماعت تھی۔سماعت کے آغاز پر عدالت نے پوچھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھر ہے؟ اس پر عدالتی عملے نے سائفرکیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جج کو دی۔دوران سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کیا کہ بخاری صاحب آپ کے لیے تو بڑی کامیابی ہوئی ہے، اس پر علی بخاری نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے یہی کہہ رہے تھے۔بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔