مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارے میں 34.29فیصد کی کمی واقع

جولائی تا دسمبر کے دوران پاکستان کی برآمدات14ارب98کروڑ10لاکھ ڈالر ر ہیں، ادارہ شماریات

 گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی برآمدات14ارب24کروڑ24کروڑ40لاکھ دالر تھیں

پاکستان کا تجارتی  خسارہ 3ارب78کروڑ49لاکھ ڈالر سے کم ہوکر3ارب19کروڑ78لاکھ ڈالر تک آ گیا، رپورٹ

اسلام آباد(ویب   نیوز)

موجودہ مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں 34.29فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان کا تجارتی  خسارہ 3ارب78کروڑ49لاکھ ڈالر سے کم ہوکر3ارب19کروڑ78لاکھ ڈالر تک آ گیا ہے ۔ ادارہ شماریات بیورو کی جانب سے جاری کی گئیں تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ جولائی تا دسمبر کے دوران پاکستان کی برآمدات14ارب98کروڑ10لاکھ ڈالر رہی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی برآمدات14ارب24کروڑ24کروڑ40لاکھ دالر تھیں اس طرح حالیہ ششماہی میں پاکستان کی برآمدات میں 5.17فیصد کا اضافہ ہوا ہے موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی درآمدات26ارب12کروڑ19لاکھ ڈالر رہی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی  درآمدات31ارب20کروڑ91لاکھ دالر تھیں اس طرح ھالیہ ششماہی میں پاکستان کی درآمدات میں 16.28فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں 34.29فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان کا تجارتی  خسارہ 3ارب78کروڑ49لاکھ ڈالر سے کم ہوکر3ارب19کروڑ78لاکھ دالر تک آگیاہے ،دسمبر2023میں پاکستان کی برآمدات2ارب81کروڑ20لاکھ ڈالر تھیں دسمبر2022میں پاکستان کی برآمدات2ارب30کروڑ10لاکھ دالر تھیں اس طرح حالیہ دسمبر میں پاکستان کی برآمدات میں 22.21فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،دسمبر2023میں پاکستان کی درآمدات4ارب51کروڑ40لاکھ ڈالر تھیں دسمبر2022میں پاکستان کی درآمدات5ارب14کروڑ40لاکھ دالر تھیں اس طرح حالیہ دسمبر میں پاکستان کی درآمدات میں 12.25فیصد کی کمی واقع ہوئی ہیدسمبر2023میں پاکستان کو عالمی تجارت میں 1ارب70کروڑ20لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہہوا ہے جبکہ دسمبر2022میں پاکستان کو عالمی تجارت میں 2ارب84کروڑ30لاکھ دالر کا تجارتی خسارہ ہوا تھااس طرح گزشتہ دسمبر کے مقابلے میں حالیہ دسمبر کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں 40.13فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ،دسمبر2023میں پاکستان کی برآمدات2ارب81کروڑ20لاکھ ڈالررہیں نومبر2023کے دوران پاکستان کی برآمدات2ارب57کروڑ30لاکھ دالر رہیں اس طرح حالیہ دسمبر کے دوران نومبر کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں 9.29فیصد کا اضافہ ہواہے ،دسمبر2023میں پاکستان کی درآمدات4ارب51کروڑ40لاکھ ڈالررہیں، نومبر2023کے دوران پاکستان کی درآمدات4 ارب53کروڑ90لاکھ دالر رہیں اس طرح حالیہ دسمبر کے دوران نومبر کے مقابلے میں پاکستانی درآمدات میں 0.55فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔