وزارت خزانہ کا پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ
پی ایس او کو ادائیگیوں کے لیے ایس این جی پی ایل کو 5ارب روپے جاری کر دئیے گئے
گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کے بقیہ 25 ارب بھی رواں ہفتے ہی جاری ہوں گے
ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی،ذرائع وزارت خزانہ
گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے دو پاور پلانٹس پی ایس او کو دینے کے لیے وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے فیصلہ کرے گی
وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد دونوں پاور پلانٹس کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو مل جائیں گے، ذرائع
اسلام آباد( ویب نیوز)
وزارت خزانہ نے رواں ہفتے کے دوران پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی ایس او کو ادائیگیوں کے لیے ایس این جی پی ایل کو 5 ارب روپے جاری کر دئیے گئے، گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کے بقیہ 25 ارب بھی رواں ہفتے ہی جاری ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی، گھویلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی بجٹ ایلوکیشن میں شامل ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے دو پاور پلانٹس پی ایس او کو دینے کے لیے وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے فیصلہ کرے گی۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد دونوں پاور پلانٹس کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو مل جائیں گے، پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا 100 ارب روپے گردشی قرضہ کم ہو جائے گا، وفاقی کابینہ سے منظوری کے لیے نجکاری کمیشن نے وزارت خزانہ اور توانائی کی مشاورت سے سمری تیار کی ہے۔