مسلم لیگ( ن ) نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی
ن لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے، 51 پر کسی کو ٹکٹ نہیں دیا
لاہور(ویب نیوز)
پاکستان مسلم لیگ( ن )نے عام انتخابات کیلئے اپنے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔ قائد ن لیگ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہورسے الیکشن لڑیں گے جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف این اے 123اور 132سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز این اے 119 لاہور جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی 51نشستوں پر کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا، این اے 4، 19، 20، 21، 22، 44، 45، 48 پر کوئی ن لیگی امیدوار نہیں، این اے 54، 64، 88، 92، 117، 128، 143، 149 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار نہیں جبکہ این اے 165، 185، این اے 190 سے 204 تک کے حلقوں میں بھی ن لیگ نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے۔ این اے 206 سے 210 تک کسی حلقے پرکوئی ن لیگی امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا، این اے 212، 214، 215، 217، 218 پربھی ن لیگ نے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ این اے 221، 223، 224، 228، 239، 245، 264، 266 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔