حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گرفتار
بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ،حماد اظہر
این اے 129کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں، میرے والد حلقے میں ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے،بیان
لاہور (ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں، میرے والد حلقے میں ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے مگر پولیس نے ان کے 82 سالہ والد کو گرفتار کر لیا ہے۔حماد اظہر کی جانب سے اپنے پیغام کے ساتھ میاں اظہر کی تصویر بھی جاری کی گئی ۔خیال رہے کہ سابق گورنر پنجاب میاں اظہر لاہور کے حلقہ این اے 129 نے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جبکہ حماد اظہر 9 مئی کے واقعات کے بعد رپورش ہیں اور انہیں عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے