سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان سانحہ 9مئی پارٹ ٹو ہے،ڈی آر اوز کی فیملیز کی تصاویر لگا کر نفرت پھیلائی جارہی ہے
کمشنر راولپنڈی آر اوتھے اور نہ ہی ڈی آر او، ان کی کوئی پوزیشن نہیں تھی
یہ ڈرگز مافیا کے طریقہ کار کو یہ اختیار کرتے ہیں،میں گورنمنٹ سے مطالبہ کرتا ہوں ان لوگوں کی سرکوبی کرے ان کو روکے یہ سیاسی نہیں ہیں یہ بلوائی ہیں۔ ملک احمد خان
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کے سکرین شارٹ ملے ہیں،لیاقت چھٹہ کے حوالے سے لکھا کہ وہ ابھی راولپنڈی اسٹیڈیم جارہے ہیں
ہماری مخالف جماعت نے سوشل میڈیا کو جھوٹا بیانیہ بنانے کیلئے استعمال کیا،عطا تارڑ
آر اوز اور ڈی آر اوز کو پش کیا جارہا ہے کہ لیاقت چھٹہ بن جائے۔عظمی بخاری،پریس کانفرنس
لاہور (ویب نیوز)
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے خوف ہے کہ ایک اور نو مئی نہ ہوجائے،انہوں نے کہا نو مئی سے سبق نہیں سیکھا گیا۔پہلے افضل خان نان پارٹی تھے اب یہ کمشنر نان پارٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل سے بڑی خوفناک کمپین شروع کی گئی ہے، ڈی آر اوز کی فیملیز کی تصاویر لگا کر نفرت پھیلائی جارہی ہے،نو مئی کو بھی افواج پاکستان کے خلاف اسی طرح کی نفرت انگیز کمپین چلائی گئی تھی۔یہ ڈرگز مافیا کے طریقہ کار کو یہ اختیار کرتے ہیں،نو مئی سے پہلے بانی پی ٹی آئی کے خلاف وارنٹ آرہے تھے لیکن انہوں نے جھتے بٹھا رکھے تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ ن پنجاب کر ترجمان عظمی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نومنتخب رکن اسمبلی عطا تارڈ نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔ملک احمد خان نے کہا کہ انہوں نے سانحہ نو مئی کے موقع پر لاہور ، پشاور ، کراچی اور بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں فوجی تنصیبات عمارتوں اور شہداء کی یاد گاروں پر حملے کیئے۔آج پھر انہوں نے اسی طرز پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب جاگے اور ان کو روکے ،اگر ان کو نہ روکا گیا تو بڑا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے نو مئی سے بی سبق نہیں سیکھا۔انہوں نے ریاست اور افواج پاکستان کے خلاف سازش کی ۔تحریک انصاف کے کارندے بیرون ملک بیٹھ کر ٹرولنگ کررہے ہیں۔یہ اسی سازش کا حصہ ہے جو پہلے بھی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ یہ دلیل میں بات کریں گے مگر تحریک انصاف کبھی انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتی چاہے حکومت میں کیوں نہ ہو۔ ڈسکہ کا الیکشن سب کے سامنے ہے ،عمر عطا بندیال کی فیملی کی تصویریں چلائی گئیں،جب یہ معاملہ پینتیس پنگچر کا تھا تو انتخابی دھاندلی کو جواز بنایا گیا تھا۔جب پینتیس پنگچر کی بات کی جاتی تھی تو افضل خان نے جھوٹے بیانات دیئے تھے۔اس وقت افضل خان نان پارٹی تھے اب یہ کمشنر نان پارٹی ہیں۔ملک احمد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کل کہا کہ نہ یہ آر او ہے نہ ڈی آر او ہیںنہ ان سے ان کا کوئی تعلق ہے۔پھر انہوں نے دھاندلی کیسے کروائی۔انہوں نے کہا کہ کل ایک بڑی خوفناک کمپین شروع کی گئی ڈی آر اوز کی فیملیز کی تصاویر لگا کر نفرت پھیلائی جارہی ہے،نو مئی کو بھی افواج پاکستان کے خلاف نفرت کی کمپین چلائی گئی تھی۔یہ گورنمنٹ ملازمین کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔میں اس وقت کی گورنمنٹ کو کہہ رہا ہوں کہ آپ اپنا کردار ادا کریں۔یہ لوگ ریاست کے لوگوں کو دھمکا رہے ہیں۔حکومت وقت سے پوچھ رہا ہوں آپ دیکھ کیا رہے ہیں۔آپ کو دیکھنا اور سمجھنا چاہیے ایک شخص کے کردار کے بارے میں آپ کو پتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب عدالت نے ہمارے خلاف فیصلے دیئے تھے تو اس وقت بھی ٹرالنگ کرتے تھے ،اب بھی یہ یہی کررہے ہیں۔یہ ڈرگز مافیا کے طریقہ کار کو یہ اختیار کرتے ہیں،نو مئی سے پہلے بانی پی ٹی آئی کے خلاف وارنٹ آرہے تھے لیکن انھوں نے جھتے بٹھا رکھے تھے ،لاہور ، پشاور ، کراچی ، بہاولپور میں فوجی جگہوں پر حملے کیئے۔آج پھر انھوں نے اسی طرز پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔کل رات سے جو صورتحال شروع ہوچکی ہے ، لوگ باہر سے جھوٹ چلارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام بار کونسلز سراپا احتجاج ہیں کہ چیف جسٹس پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔اگر اس شخص کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو سامنے لے کر آتا۔یہ نو مئی پارٹ ٹو ہے ،ایک بار پھر اس ملک کے خلاف آگ لگانے کا طریقہ اختیار کیا جارہا ہے۔یہ جانتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیںاس لئے یہ دوبارہ ریاست پر حملہ آور ہونا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مقدمے عمر عطا بندیال کے بیٹھے پانچ ججوں نے سنے،انھوں نے پاکستان کی معیشت کو برباد کردیا،انھوں نے پاکستان کی ٹرانسپرنسی پر حملہ کیا۔یہ بار بارتشدد کا راستہ اختیار کریں گے۔ان کے تشدد کے واقعات کی ایک لمبی لسٹ ہے۔ان کا یہ حملہ آئین کے آرٹیکل پانچ پر ہے ۔میں گورنمنٹ سے مطالبہ کرتا ہوں ان لوگوں کی سرکوبی کرے ان کو روکے یہ سیاسی نہیں ہیں یہ بلوائی ہیں۔ان کے حملوں کی ہمارے پاس تصدیق ہے۔جب سے یہ ٹولا مسلط ہوا ہے انھوں نے جلا گھیرا کو بڑھوتی دی ہے۔پاکستان پر دوسرا نو مئی کا حملہ ہونے جارہا ہے،وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب جاگے اور ان کو روکے ،اگر ان کو نہ روکا گیا تو بڑا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف قابل مذمت نہیں قابل گرفت بھی ہے۔اگر ان کے خلاف کیسز رجسٹر نہ کیئے تو آپ ذمہ دار ہوں گے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کے سکرین شارٹ ملے ہیں،لیاقت چھٹہ کے حوالے سے لکھا کہ وہ ابھی راولپنڈی اسٹیڈیم جارہے ہیں۔لیاقت چھٹہ کا تحریک انصاف کے لوگوں سے رابطہ ثابت ہوگیا،ریٹائرمنٹ سے چند دن پہلے آپ کو یہ خیال کیوں آیا۔انہوں نے کہا کہ آر اوز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔جہاں ن لیگ جیتے وہاں دھاندلی ہیں اور جہاں نہیں جیتے وہاں دھاندلی نہیں ہے۔جہاں پر جیت جائے وہاں کا جشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کے خلاف ثبوت آچکے ہیں کہ ایک منظم سازش کے تحت آپ یہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو دیوالیہ کرنے کی آپ نے پوری کوشش کی۔شہدا کی یادگاروں کو مسمارکیا اور آئی ایم ایف کولکھاکہ پاکستان کی مدد نہ کرے۔عظمی بخاری نے کہا کہ آر اوز اور ڈی آر اوز کو پش کیا جارہا ہے کہ لیاقت چھٹہ بن جائے۔لیاقت چھٹہ کے چوبیس گھنٹے میں کتنے جھوٹ بولے۔دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں آر ٹی ایس بیٹھا تب کوئی نہیں بولا۔انہوں کہا کہدو ہزار تیرہ میں افضل خان آگیا تھا اب افضل خان پارٹ ٹو آگیا ہے