وزیر اعظم شہباز شریف  آج (جمعرات )چیف جسٹسن قاضی فائز عیسی  سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد (  ویب  نیوز)

وزیر اعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی سے ملاقات کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کوچیف جسٹس پاکستان سے  متوقع ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ  کردیا ۔ایک نجی ٹی وی  کے مطابق متذکرہ ملاقات کے موقع پر وفاقی  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے اور یہ ملاقات   جمعرات کودوپہر2 بجے سپریم کورٹ میں ہو گی۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر غورہوا۔ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہ اجلاس تقریبا ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔