عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو 7 نکاتی خط.. پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
خط چیف جسٹس کے آفس کو موصول ہوچکا ہے ترجمان پی ٹی آئی
اسلام آباد (ویب نیوز)
بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو 7 نکاتی خط لکھ کر پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام نے 4 صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے جو کہ میڈیا کو جاری کردیا گیا ہے ۔خط پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے جاری کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خط چیف جسٹس کے آفس کو موصول ہوچکا ہے پارٹی کارکنا ن ریاستی ظلم و جبر کی نشاندہی کی گئی ہے ۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات رف حسن نے ہے کہ عدالتوں سے انصاف کا حصول بہت گمبھیر ہوگیا ہے، طاقتور لوگوں کے پرانے ایجنڈے کے ظلم کو آگے لے جایا جا رہا ہے، مختلف آر اوز سے خالی کاغذات پر دستخط کروائے جا رہے ہیں، نہ ماننے والے آر اوز کو پکڑ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ آٹھ فروری کو بھی انٹرنیٹ معطل کیا گیا اور اب پھر ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی نوید سنا دی گئی ہے،ہمارے قیدیوں کو ریاست کے جبر سے آزاد کیا جائے۔توشہ خانہ کے ریفرنس اور دیگر کیسز کا بھی خط میں لکھا گیا ہے، نیب پر ریٹائرڈ جنرل کو لگا دیا گیا ہے جس سے نیب کی ساکھ مزید متاثر ہوئی ہے۔ہم نے خط میں لاقانونیت اور حالات کا تذکرہ بھی کیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا گیا کہ چھ ججز سے بات کی جائے، چیف جسٹس آف پاکستان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے بات کرنے کی اجازت دی، وہ کیوں اس معاملے کو حل کرے گا، وہ تو اس سارے معاملے کا بینیفیشری ہے اور تحفظ دے گا۔ خط میں چوتھا پوائنٹ یہ ہے کہ نو مئی کو پکڑے جانے والے لوگ بے گناہ ہیں، ملٹری کورٹ میں ٹرائل، پی ٹی آئی کے لوگوں کو سزا دینا ہے۔ پانچویں پوائنٹ میں ہم نے چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ چیف کمشنر راولپنڈی کو آپ کی عدالت میں پیش کیا جائے، اس کو چھپا کر من مرضی کے بیان دلوائے جا رہے ہیں ۔ نکات نمبر چھ پر کہا گیا ہے کہ ہماری درجنوں پٹیشنز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پینڈنگ ہیں ان پٹیشنز کو فکس نہیں کیا جا رہا ہے۔ ساتویں پوائنٹ میں کہا گیا ہے کہ ہماری ریزرو سیٹس چھین کر باقی جماعتوں کو بانٹی گئی ہیں، کبھی ری کاؤنٹگ میں ہماری سیٹس چھین لی جاتی ہیں۔ آخری پیراگراف میں چیف جسٹس کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ چیف جسٹس نے ایک ریفرنس میں کہا تھا کہ میں آئین پاکستان کو مانتا اور عمل کرتا ہوں ۔گزشتہ کچھ وقت سے جو جوڈیشری کے حالات ہیں خط میں وہ لکھا گیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان یا تو آئین پاکستان کو صحیح طریقہ سے عمل درآمد کروائیں یا پھر کرسی سے اتر جائیں۔