ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے ، امریکا کا صدرابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر ردعمل

 تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ

واشنگٹن (ویب  نیوز)امریکی

امریکہ نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر ردعمل ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان  میتھیوملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے ،مر یکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہے، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا، اپنی شراکت داری کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل کو آگاہ کر دیا کہ امریکا بے گھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے، رفاح میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی، کوئی جواز نہیں کہ رفاح  میں اسرائیل فوجی آپریشن کرے، اسرائیل نے رفاح پر گرائونڈ آپریشن نہیں کیا۔