روس اور پاکستان کے درمیان 8 مختلف تجارتی و معاشی معاہدوں پر دستخط
ان معاہدوں میں پاکستان اور روس کے درمیان صنعتی شعبے میں تعاون اور انسولین کی تیاری کے حوالے سے معاہدہ بھی شامل ہے
پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کو فروغ مل رہا ہے،وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری کی 9ویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس میں گفتگو
ماسکو (ویب نیوز)
روسی دارالحکومت ماسکو میںپاکستان اور روس کے مابین 8 مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ان معاہدوں میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے نیو ٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط بھی عمل میں آئے۔ ان معاہدوں میں پاکستان اور روس کے درمیان صنعتی شعبے میں تعاون اور انسولین کی تیاری کے حوالے سے معاہدہ بھی شامل ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری وفد کے ساتھ ماسکو میں موجود ہیں جہاں ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 9ویں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کو فروغ مل رہا ہے۔