فی الوقت کسی سے ڈیل یا مذاکرات کی کوئی بات بھی نہیں چل رہے ، شبلی فراز
مولانا کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم تمام جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے،اسد قیصر
عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (صباح نیوز)
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما شبلی فراز نے کہاہے کہ فی الوقت کسی سے ڈیل یا مذاکرات کی کوئی بات بھی نہیں چل رہے۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار دیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسد قیصر ، روف حسن ، و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پچیس کروڑ عوام کیلئے جیل میں بیٹھے ہیں ان کا عالمی سطح پر ایک ممتاز مقام ہے اور بانی پی ٹی آئی کے جذبے میں بھی کوئی کمی نہیں آئی۔انہوںنے کہا کہ ہماری خواتین گزشتہ ایک سال سے جیلوں میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اپنے اوپر قائم مقدمات کا سامنا کریں گے، آٹھ فروری کو عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،متعلقہ اداروں سے گزارش ہے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو واپس کریں، اسد قیصر نے کہا کہ کوئی ڈیل یا مذاکرات نہیں ہورہے مولانا کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم تمام جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے ۔ انہوں نیکہا کہ جیل انتظامیہ عدالتی احکامات کے باوجود انتظار کرواتے ہیں۔ہم جیل انتظامیہ کے خلاف عدالت میں جائیں گے اسمبلی میں بھی اس بات کو اٹھائینگے۔مزید کہا کہ کسانوں کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ہم لوگ پنجاب کی تنظیم کو متحرک کرنے جارہے ہیں،،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔عون عباس چودھری کا کہنا تھا کہ جون کا مہینہ پی ٹی آئی کے لیے اہم ہے ، جبکہ کنول شوزب نے کہا کہ چیف جسٹس سے کہتے ہیں ہماری خواتین کے کیسزسنیں۔۔