غیرملکی سفارتکار پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصروں میں محتاط رہیں،ترجمان دفتر خارجہ
وزیر اعظم چینی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران چینی کمپنیوں سے بھی ملاقات کرینگے
افغانستان نے گزشتہ رات کی ملاقات میں پاکستان کو یقین دلایا کہ بشام واقع میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے، بھارت کے جموں کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کی ضرورت ہے
توقع رکھتے ہیں کہ امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوں اور شہریوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے، ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ
اسلام آباد(ویب نیوز)
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غیرملکی سفارتکار پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصروں میں محتاط رہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں دہشت گرد حملوں کی دھمکیوں کے پیش امریکا کی مقامی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے ہے، توقع رکھتے ہیں کہ امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوں اور شہریوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے،وزیر اعظم چینی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے، اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم دورے کے دوران چینی کمپنیوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے، بھارت کے جموں کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کی ضرورت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وزیر اعظم چینی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم دورے کے دوران چینی کمپنیوں سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم پاکستان اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دورے کے دوران وزیر اعظم چین میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، پاکستان اور چین کے باہمی تعلق کے حوالے بات چیت کی جائے گی۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے خدشات کا تبادلہ کیا ہے، پاکستان کو افغان سر زمین سے جو خدشات ہیں وہ افغان حکومت کو آگاہ کر دیئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ افغانستان نے گزشتہ رات کی ملاقات میں پاکستان کو یقین دلایا کہ بشام واقع میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے ، پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے برطانوی ہائی کمشنر کو لکھے خط پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں دیں گی، سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے، غیرملکی سفارتکار پاکستان کے اندرونی معاملات پربات چیت میں احتیاط کا مظاہرہ کریں اور سفارتی آداب کو ملحوظ خاطررکھیں ۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے سپریم کورٹ کو کسی قسم کا کوئی ایڈوائز نہیں دی، سپریم کورٹ ایک سپریم ارادہ ہے جو پاکستان کے مقامی معاملات کو حل کرسکتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو یوکرین پیس سمٹ کی دعوت موصول ہوئی ہے، پاکستان میں موصول شدہ دعوت پر مشاورت ہو رہی ہے۔پاکستان کے کرکٹ میچ پر امریکا کی مقامی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے ہے، توقع رکھتے ہیں کہ امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوں اور شہریوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ آذربائیجان کے وزیرخارجہ کادورہ پاکستان بہت اہم تھا، دونوں ممالک میں دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان اورسینٹ لوشیانے29 مئی سے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 3 برس میں مختلف ممالک کیساتھ سفارتی تعلقات مضبوط کئے ہیں۔