فلسطین رفاہ کے علاقے میں دس لاکھ پناہ گزین موجود ہیں اسرائیل کی مسلسل بمباری سے پچیس  ہزار سے چالیس ہزار خواتین و بچے شہید ہو چکے ہیں،سپین اور ناروے نے فلسطین کو تسلیم کیا جس کا خیر مقدم کرتے ہیں
فلسطین میںظلم  پر وزیر اعظم اسلامی ممالک کا اجلاس بلائیں ،آج کراچی میں فلسطین کے حق میں ملین مارچ کریں گے جس سے دنیا کو پاکستانی قوم کا پیغام جائے گا
 افغان طالبان سے اپیل ہے کہ وہ خطے کے امن، دین و اسلام کیلئے اپنا رویہ پاکستان کیلئے بہتر کریں
حکومت اٹھارہ فیصد مزید ٹیکس لگانا چاہتی ہے جاگیر داروں پر کوئی ٹیکس نہیں، ملک میں اس وقت بلیک ریفارمز کی ضرورت ہے
 ساڑھے تین ہزار ارب روپے کی دبئی لیکس پر سناٹا بتا رہا سب بیوروکریسی فوج کے طاقتور لوگ ملوث ہیں یہ خاموشی نہیں رہنے دیں گے
چیف جسٹس پر بھی سوالیہ نشان ہے آپ کے انصاف کے فیصلے بولنے چاہیں
 ہمیں پاک ایران گیس پائپ لائن بنانا پڑے گی جس سے توانائی کا خرچہ اور ڈالر بچ جائیں گے، پاک ایران گیس کی ترسیل سے توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا۔  حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس

لاہور ( ویب  نیوز)

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین رفاہ کے علاقے میں دس لاکھ پناہ گزین موجود ہیں اسرائیل کی مسلسل بمباری سے پچیس  ہزار سے چالیس ہزار خواتین و بچے شہید ہو چکے ہیں،سپین اور ناروے نے فلسطین کو تسلیم کیا جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔دنیا میں بدامنی و فساد کا چیمپئن امریکہ ہے اس کی طاقت پر ہی اسرائیل پھولتا ہے،فلسطین میں ظلم  پر وزیر اعظم اسلامی ممالک کا اجلاس بلائیں ۔انہوں نے کہا کہ،آج اتوار کو  کراچی میں فلسطین کے حق میں ملین مارچ کریں گے جس سے دنیا کو پاکستانی قوم کا پیغام جائے گا۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں بچوں کو سمجھائیں کہ صہیونیوں کی چیزیں نہ کھائیں۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان سے اپیل ہے کہ وہ خطے کے امن دین و اسلام کیلئے اپنا رویہ پاکستان کیلئے بہتر کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اٹھارہ فیصد مزید ٹیکس لگانا چاہتی ہے جاگیر داروں پر کوئی ٹیکس نہیں، ملک میں اس وقت بلیک ریفارمز کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین ہزار ارب روپے کی دبئی لیکس پر سناٹا بتا رہا سب بیوروکریسی فوج کے طاقتور لوگ ملوث ہیں یہ خاموشی نہیں رہنے دیں گے۔چیف جسٹس پر بھی سوالیہ نشان ہے آپ کے انصاف کے فیصلے بولنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ  ہمیں پاک ایران گیس پائپ لائن بنانا پڑے گی جس سے توانائی کا خرچہ اور ڈالر بچ جائیں گے، پاک ایران گیس کی ترسیل سے توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم،ضلعی امیر ضیا الدین انصاری اور مرکزی سیکرٹری جنرل قیصر شریف بھی موجوو تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطین رفاہ کے علاقے میں دس لاکھ پناہ گزین موجود ہیں اسرائیلمسلسل بمباری کررہا ہے جس سے پچیس  ہزار سے چالیس ہزار خواتین و بچے شہید ہو چکے ہیں،اسی فیصد غزہ کو ملبے کو ڈھیر بنا دیا گیا ہے
دس ہزار عمارتوں ملبے کے نیچے ہے۔انہوں نے کہا کہ سپین اور ناروے نے فلسطین کو تسلیم کیا جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بلینز ڈالرز کی مدد سے اسرائیل کے ذریعے فلسطین پر بمباری کررہا ہے۔جہاں بڑے پیمانے پر بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں، فیول ختم ہوگیا اور بنیادی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکہ کی بنیاد دہشت گردی ہے ویت نام، ہیروشیما پر بمباری کی عراق و افغانستان پر حملہ کیا، دنیا میں بدامنی و فساد کا چیمپئن امریکہ ہے اس کی طاقت پر ہی اسرائیل پھولتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے غرور کو حماس نے خاک میں ملا دیا اب وہ سویلین سے بدلہ لے رہا جسے طاقت مسلم حکمران دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا کہا اور اکہتر میں  اسرائیل پر بمباری بھی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوان سے نیو کلئیر پاکستان نہیں بنا بلکہ  عالم اسلام کا ملک بنا، بوسنیا کی پاکستان نے مدد کی یہ دنیا میں کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں اسرائیل بہت دور ہے اس کے خلاف کیسے کارروائی کریں۔آپ براہ راست جنگ نہ کریں اگر اسرائیل نے ظلم و ستم بند نہ کیا تو میزائل ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں بربریت پر وزیر اعظم اسلامی ممالک کا اجلاس بلائیں ۔دہشت گردی کی امریکی جنگ پاکستان نے لڑی جس سے دو سو بلین ڈالر کا نقصان ہوا اسی ہزار سویلین و فوجی شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے چھ ماہ میں چار ہزار لوگ دہشت گردی کے نیٹ ورک کا شکار ہو چکے ہیں، ادارے و حکومت بتائے امریکی لڑائی کب تک لڑیں گے، دہشتُ گردی سے فوج و عوام شہید ہو رہے ہیں کوئی حل تو نکالیں کب تک فوجی آپریشن کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بیٹھنے کیلئے حکومت کے پیٹ میں مروڑ اٹھتا ہے،افغانستان و ایران گیس پائپ لائن،چین سی پیک پر بات نہیں کرتے لیکن بھارت سے بات چیت کیلیے مرے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں چینی ورکرز پر افغانستان میں دہشت گردی پر پاکستان نے افغان حکومت سے بات کی،امریکی دہشت گردی جنگ سے دوست دشمن بنے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان سے اپیل ہے کہ وہ خطے کے امن دین و اسلام کیلئے اپنا رویہ پاکستان کیلئے بہتر کریں۔انہوں نے کہا کہ  ہمیں پاک ایران گیس پائپ لائن بنانا پڑے گی جس سے توانائی کا خرچہ اور ڈالر بچ جائیں گے، پاک ایران گیس کی ترسیل سے توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اسرائیل بربریت پر کردار ادا کرے حکومت اعلان کرے کہ فلسطینیوں کا علاج کروائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا تو پاکستان کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے جو ہو سکتا ہے وہ فلسطینیوں کیلئے کریں گے امداد بھی مصر بھیجی ہے۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں بچوں کو سمجھائیں کہ صہیونیوں کی چیزیں نہ کھائیں۔انہوں نے کہا کہ دو جون کو کراچی میں فلسطین کے حق میں ملین مارچ کریں گے جس سے دنیا کو پاکستانی قوم کا پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  اس وقت پاکستان اسرائیل بربریت پر کردار ادا کرے حکومت اعلان کرے کہ فلسطینیوں کا علاج کروائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا تو پاکستان کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے جو ہو سکتا ہے وہ فلسطینیوں کیلئے کریں گے امداد بھی مصر بھیجی ہے۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں بچوں کو سمجھائیں کہ صہیونیوں کی چیزیں نہ کھائیں۔انہوں نے کہا کہ دو جون کو کراچی میں فلسطین کے حق میں ملین مارچ کریں گے جس سے دنیا کو پاکستانی قوم کا پیغام جائے گا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں جو ٹیکس جمع ہوا اس کا 87فیصد قرض واپس کیا ہے، آئی پی پیز کو 28سوارب روپے دے رہے ہیں جو عوام استعمال نہیں کررہی تو سولہ روپے یونٹ پڑتی ہے، کرپٹ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کررکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اٹھارہ فیصد مزید ٹیکس لگانا چاہتی ہے جاگیر داروں پر کوئی ٹیکس نہیں، ملک میں اس وقت بلیک ریفارمز کی ضرورت ہے۔چھوٹے کسان کو سہولت دیں بڑے لوگوں پر زمین کا ٹیکس لگائیں۔انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس کو کتنا مارو گے
، بڑے جاگیر داروں وڈیروں کو چھوٹ دے رہے ہیں جس سے ظلم کا نظام ابتر ہوجائے گا۔جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی تحریک بھی چلائے گی۔انہوں نے کہا کہ چار سو ارب روپے پنجاب حکومت جو کسانوں کو سبسڈی دے گی  تو اس کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے،کسانوں کے چار سو ارب روپے کی سبسڈی مافیا کیسے کھاتی ہے اس کا پتہ چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سستا آٹا سستی روٹی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین ہزار ارب روپے کی دبئی لیکس پر سناٹا بتا رہا سب بیوروکریسی فوج کے طاقتور لوگ ملوث ہیں یہ خاموشی نہیں رہنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہعدلیہ تقسیم کردی ہے وہی جج اپنے حق میں فیصلہ دیں تو ٹھیک وگرنہ وہ غلط ہیں، چیف جسٹس پر بھی سوالیہ نشان ہے آپ کے انصاف کے فیصلے بولنے چاہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سوشل میڈیا سے پاکستان و امریکہ کو بھی بہت پریشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم پینتالیس کی حکومت بنائیں سینتالیس والے سوچ رہے ہیں وہ جو فیصلے کررہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہو رہے۔سب اپنی آئینی پوزیشن پر آجائیں پھرکہتا ہوں جماعت اسلامی تمام سٹیک ہولڈرزُ کو بٹھانے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ساتویں الیکشن کے موقع پر مودی مسلمانوں سے بھارت کو ڈراتا ہے جو ہندو انتہا پسندی کو فروغ دیتا ہے اس سے پتہ چلتا ہے پاکستان کیا ہے
#/S