باغ میں گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعہ میں 5 افراد زیر حراست
مرکزی ملزم بااثر وڈیرے کو گرفتار نہ کیا جاسکا
روڈیرے نے ملازمین کے ساتھ مل کر تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹی
گورنر سندھ کا ظلم کے شکارکسان کو 2 اونٹ دینے کا اعلان
سانگھڑ(ویب نیوز)
سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ کے علاقے میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، زخمی اونٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مرکزی ملزمبااثر وڈیرے کو گرفتار نہ کیا جاسکا اونٹ کو پکڑ کر پہلے تشدد کیا گیا پھروڈیرے نے ملازمین کے ساتھ مل کر تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ظلم کے شکارکسان کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کانٹنے کا واقعہ سانگھڑ میں منگلی تھانے کی حدود گاؤ نندو خان شر میں پیش آیا۔اونٹ کے مالک کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کھیت میں گھسنے پر نامعلوم افراد نے کاٹی، وائرل ویڈیو میں زخمی اونٹ کو درد سے کراہتے ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے شازیہ مری نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان کے ساتھ واقعہ کے ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی شیئر کی ہے اور کہ اہے کہ زخمی ا ونٹ کا علاج کے لئے کراچی لے جایا جائے گا وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ وزیراعلی نے واقعے کا نوٹس لیا ہے، ملزمان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس سے قبل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر صارفین نے معاملے پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ ۔ بااثر وڈیرے کی زرعی زمین میں اونٹ داخل ہوا تو وڈیرے غصہ میں آگیا اور ملازمین کے ہمراہ مل کر اونٹ کو پکڑ کر پہلے تشدد کیا پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی جس کے باعث اونٹ زخمی ہوگیا۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سانگھڑ پولیس نے مقدمہ درج کرلا تاہم بااثر وڈیرے پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایس ایس پی اعجاز شیخ کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار کرلیے جن میں سے 2 نے اعتراف جرم کرلیا۔دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔