جماعت اسلامی کا آج(اتوار کو) بجلی کی لوڈشیڈنگ ،بجلی کے بھاری بلوں اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے عوام اپنے حقوق کے لئے باہر نکلیں،حافظ نعیم الرحمن
تحریک انصاف کے دور حکومت میں جنرل باجوہ پر کشمیر پر سودے بازی کرنے کا الزام ہے موجودہ فوجی رجیم کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے
جنر ل باجوہ ااگر غیر آئینی طور پر رجیم چینج میں ملوث ہیں تو انہیں سزا ملنی چاہیے۔ امیر جماعت کی پریس کانفرنس

لاہور (ویب  نیوز)

جماعت اسلامی پاکستان نے اتوار کے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ ،بجلی کے بھاری بلوں اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے عوام اپنے حقوق کے لئے باہر نکلیں۔ وزیر خزانہ شاہی فرمان جاری کرتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ سارے سرکاری ادارے پرائیویٹائز کردینے چاہیے،آپ ہوتے کو  ہیں ایسے بیانات دینے والے۔  پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی لڑائی نورا کشتی ہے یہ عوام کے لیے نہیں اپنی وزارتوں  اور مراعات کے لئے لڑرہے ہیں۔ ساہیوال واقعہ پرمریم نواز کا بادشاہی طرز عمل قابل مذمت ہے جس پر انہیں سرعام معافی مانگنی چاہیے۔ دوبئی لیکس پر ملوث افراد کو منی ٹریل دینا ہوگی۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں جنرل باجوہ پر کشمیر پر سودے بازی کرنے کا الزام ہے موجودہ فوجی رجیم کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔جنر ل باجوہ ااگر غیر آئینی طور پر رجیم چینج میں ملوث ہیں تو انہیں سزا ملنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم ،نائب امیر لیاقت بلوچ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ شدیدگرمی میں عوام نے عید گزاری بارہ بارہ چودہ چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہا جبکہ پاکستانی قوم 28سو ارب روپے کپیسٹی پیمنٹ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بجٹ پیش کیاگیا اس میں عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالا گیا،،جو ٹیکسز نہیں دیتے وہ مراعات لیتے ہیں،جب کوئی بل پاس کرنا ہو تو  ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی نورا کشتی شروع کر دیتی ہیں جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں اس کا مقصد وزارتیں اور مزید مراعات حاصل کر نا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شاہی فرمان جاری کرتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ سارے سرکاری ادارے پرائیویٹائز کردینے چاہیے۔آپ ہوتے کون ہیں ایسے بیانات دینے والے۔2005تک پاکستان سٹیل منافع بخش ادارہ تھا نواز شریف صاحب نے کیوں اس کی گیس بندکی،جن اداروں کی پرائیویٹائزیشن کی ان کا بھی حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا بجٹ واقعتاً عوام دشمن بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف پیکج بیل آوٹ نہیں غلامی کا طوق ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ساہیوال واقعہ پر مویم نواز کا بادشاہی طرز عمل قابل مذمت ہے جس پر انہیں سرعام معافی مانگنی چاہیے ۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری نہ کرنے کا صلہ یہ ہے کہ اب کپاس بھی چھوٹے پیمانے پر کاشت کی جا رہی ہے اور حدف پورا نہیں ہو رہا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز معاہدوں کو سامنے لایا جائے اور جو اس میں ملوث ہیں انہیں کٹہرے میں لایا جائے۔ایک سوال کے جواب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہجوم کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ اپنی عدالت لگائے دوبئی لیکس پر سوائے جماعت اسلامی کے سب خاموش ہیں پاک چین دوستی مضبوط ہونی چاہیے لیکن اس میں پہلے پاکستان کے مفادات کو مخلوظ خاطر رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جو ٹیکس دے رہے ان پر مزید بوجھ ڈالا جارہا،جو ٹیکسز نہیں دیتے انہیں مزید مراعات دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا کام جو ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لانا اور ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ہے ،تنخواہ دار طبقہ سے ٹیکس کی وصولی میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت بہت سے پروفیشنلز ملک چھوڑکرجارہے ہیں،ستر سال پاکستان میں ایک طبقہ مسلط ہے، دوکروڑ ستاسٹھ لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں۔پاکستان کا برین ڈرین کیاجارہاہے یہ اشرافیہ کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ 375ارب روپے ٹیکس تنخواہ دار طبقے نے دیا ہے،بڑے جاگیر دار کیوں نہیں پیسے دیتے چھوٹے کسان کو تو ویسے ہی بردباد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن اداروں کی پرائیویٹائزیشن ہوئی ان کا بھی حساب دیا جائے۔