ایس سی او کانفرنس ،اسلام آباد میں سخت سکیورٹی انتظامات ،ریڈزون جانیوالے راستے بند
آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والے راستے بند ہیں جبکہ کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والی سڑک بندکی گئی
پارک روڈ کو بنی گالہ سے اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کیا گیا، فیصل ایونیو کو فیض آباد کے مقام پر بند کر دیا گیا

اسلام آباد( ویب  نیوز)

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کاانفرنس کے لئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لئے گئے، ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ۔ ایس سی او کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، سکیورٹی کے لئے فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے  اہل کار تعینات کئے گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق  پارک روڈ کو بنی گالہ سے اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کیا گیا ہے جبکہ فیصل ایونیو کو فیض آباد کے مقام پر بند کر دیا گیا ۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والے راستے بند ہیں جبکہ کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والی سڑک بھی بند ہے۔اس کے علاوہ بارہ کہو سے مری روڈ جانے والے راستے کو بھی بند کر دیا گیا  ۔