ظلم کی انتہا ہے کہ نسٹ اور آغا خان کے بچے تو مد کیٹ کا امتحان نہ دیں اور باقی تمام بورڈوں کے بچوں کیلئے یہ امتحان لازم قرار دیا جائے جو آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 سے کھلواڑ ہے
سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں MDCAT کا امتحان پورے پاکستان میں ختم کیا جائے ۔پی ایم اے
لاہور ( ویب نیوز)
پی ایم اے لاہو رکے صدر پروفیسر اشرف نظامی اور جنرل سیکریٹری پروفیسر شاہد ملک نے ایک مشترکہ بیان میں سندھ ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے MDCAT کے فیصلے کے تناظر میں کہا ہے کہ اسے پورے پاکستان میں ختم کیا جائے ۔ عہدیداران نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی سی اور ایگزامیننگ یونیورسٹیاں ملک کے طبی تعلیم کے طلباء کے مستقبل سے کھیل رہی ہیں۔ پنجاب کے پونے تین لاکھ بچے PMDC اور ایگزامیننگ یونیورسٹیوں کی چند من پسند اکیڈمیوں کو نوازنے کیلئے کی جانے والی کرپشن کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔عہدیداران نے کہا ہے کہ ظلم کی انتہا ہے کہ NUST اور آغا خان کے بچے تو MDCAT کا امتحان نہ دیں اور باقی تمام بورڈوں کے بچوں کیلئے یہ امتحان لازم قرار دیا جائے جو بورڈوں کے FSc کے امتحان کی مکمل نفی ہے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 سے کھلواڑ ہے۔عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف ایف ایس سی کے نمبروں پر طبی اداروں میں داخلہ دیا جائے