Commuters make their way amid smoggy conditions in Lahore on November 8, 2021. (Photo by Arif ALI / AFP) (Photo by ARIF ALI/AFP via Getty Images)

لاہورمیں اسکولز ،مارکیٹیں اور تفریحی مقامات پر پابندیوں میں توسیع کردی گئی
ملتان اورلاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پرمکمل بند رہیں گی

پنجاب میں دھند اورسموگ کا راج ، لاہور آج بھی آلودہ شہروں میں دوسرے نمبرپر
موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹرویایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک کو کھول د ی گئی

لاہور ( ویب  نیوز )

لاہورمیں اسموگ کے پیش نظر اسکولز ،مارکیٹیں اور تفریحی مقامات پر پابندیوں میں توسیع کردی گئی ہے، تعلیمی ادارے 24نومبرتک بند رہیں گے یا آن لائن منتقل ہونگے،مارکیٹوں کی بندش میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمرشل مارکیٹوں کی بندش میں 24نومبر تک توسیع کردی گئی ، پارکس ،چڑیا گھر، تاریخی مقامات بند رہیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ لاہوراورملتان میں تمام سرکاری ، نجی یونیورسٹی ، کالجزاورسکولز 24نومبرتک بند رہیں گے، تمام ترآئوٹ ڈورسرگرمیوں پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی۔اسی طرح ملتان اورلاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پرمکمل بند رہیں گی ، فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی پابندی ہوگی ،لاہورمیں فائر ورکس پر پابندی رہے گی۔نوٹیفیکشن کے مطابق نجی ،سرکاری دفاترمیں 50 فیصد عملہ کم کرنیکی پابندی میں 31جنوری تک توسیع کردی گئی ہے، آوٹ ڈورڈائننگ میں 4چاربجے تک پابندی ہوگی۔ڈی جی ماحولیات پنجاب نے کہا کہ ٹیک اوے پررات 8 بجے تک ریسٹورنٹس پرپابندی ہوگی ، ملتان اور لاہور میں ہائیر ٹریول وہیکلز کے داخلے پر بھی پابندی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں ، دکانیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند ہونگے، پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی اداروں اورپارکوں میں داخلے پر 24 نومبرتک پابندی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثنی ہونگے ، محکمہ ماحولیات نے تینوں سیکٹرز میں پابندیوں کی توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں ۔ڈی جی ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نماز جنازہ پرکسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

پنجاب میں دھند اورسموگ کا راج ، لاہور آج بھی آلودہ شہروں میں دوسرے نمبرپر

لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم فضا بدستور مضر صحت ہے ، آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 358 ریکارڈ کیا گیا تھاجو اب کم ہوکر 212 ہوگیا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 523، سید مراتب علی روڈ کا انڈیکس 463 تک پہنچ گیا، اسی طرح ویلنشیا ٹان کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 461 اور غازی روڈ انٹرچینج کا ائیر کوالٹی انڈیکس 427 ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد اور پشاور میں بارش کے بعد سموگ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے اور محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی تھی جو کہ درست ثابت نہ ہوسکی  ، تاہم ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس  248 سے کم ہوکر 208  ہوگیا ہے ،  فیصل آبادمیں 260 سے 300 اور راولپنڈی 172 ریکارڈ کیا گیا ۔بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث گرین لاک ڈان کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا، سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔ دوسری جانب سموگ اور دھند کے باعث گزشتہ  رات دس بجے موٹروے کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا تھا تاہم حدنگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹرویز کو کھول دیا گیا ہے۔  موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور سموگ کے باعث بند کی گئی تھی ، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹرویایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک کو کھول دیا گیا ہے ۔ موٹروے ایم 5ملتان سے سکھر تک کھول دی سئی جبکہ قومی شاہراہ ملتان روڈ پر لاہور، مانگامنڈی اور پتوکی می، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال،چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں دھند ہے۔ موٹروے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے کو مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کیا گیاتھا ، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔