سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشن، 22  دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

 ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6اہلکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی، آئی ایس پی آر
شہداء کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت اعلی عسکری و سول حکام، فوجی جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

راولپنڈی(ویب  نیوز)

ہفتہ کے روزخیبرپختونخواکے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے 6بہادرسپوتوں( نائب صوبیدار محمد خالد شہید)عمر 39سال،ساکن ضلع کوہاٹ،( حوالدار جدید علی شہید (عمر 35 سال،ساکن ضلع اورکزئی،( لانس نائیک ولائت حسین شہید (،عمر 28 سال،ساکن ضلع کرم،( لانس نائیک صفت اللہ شہید (عمر 30 سال،ساکن ضلع خیبر،( لانس نائیک شہید رحمان شہید (عمر 27 سال، ساکن کرم) اور سپاہی نظام الدین شہید ( عمر 27 سال، ساکن جنوبی وزیرستان ،کی نماز جنازہ ٹل میں ادا کر دی گئی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے ،مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت اعلی عسکری و سول حکام، فوجی جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت ۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہے کہ دفاع وطن میں شہدا کی یہ عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشن، 22  دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 علیحدہ کارروائیوں میں 22  دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 6 اور 7 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین علیحدہ کارروائیوں کے دوران 22  دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور کارروائی کے دوران فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9  دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کرلیا گیاہے۔فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی جس کے دوران 10  دہشت گرد ہلاک ہوئے اور تیسری جھڑپ ضلع تھل میں اس وقت ہوئی جب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی۔اعلامیے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3  دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔۔