ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال روشن مستقبل کی ضمانت ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع اور شہری و دیہی آبادیوں کی مواصلاتی رابطوں تک رسائی کے لیے کوشاں اور پر عزم ہیں
نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم2024 کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد( ویب نیوز)
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور پاکستان اس کی جانب گامزن ہے ، ہم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع اور شہری و دیہی آبادیوں کی مواصلاتی رابطوں تک رسائی کے لیے کوشاں اور پر عزم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ہمارے عزم کا اظہار کرتا ہے اور براڈ بینڈ رابطہ کاری، عالمی اقتصادی و کاروباری ترقی، سماجی ترقی اور جدت کے لئے اہمیت کا حامل ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صحت ، سیفٹی ، عوامی بہبود اور زندگی کے تمام شعبوں میں براڈبینڈ مرکزی حیثیت رکھتا ہے ، ابھی بھی لاکھوں لوگ براڈبینڈ سہولت سے محروم ہیں، چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پی ٹی اے کا کردار قابل ستائش ہے، اس حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے موجودہ کام سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس شعبے میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار انتہائی اہم ہے، معیشت کی بہتری کے لئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور نوجوان نسل کو آئی ٹی کے بڑھتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پی ٹی اے کا کردار قابل ستائش ہے، اس حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے موجودہ کام سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس شعبے میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار انتہائی اہم ہے، معیشت کی بہتری کے لئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور نوجوان نسل کو آئی ٹی کے بڑھتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ہواوے کے اشتراک سے منعقدہ نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم 2024 اسلام آباد میں ہوا۔ "گیگابِٹ فار آل” کے موضوع پر منعقدہ اس فورم کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی تھے۔ انہوں نے براڈ بینڈ کو ڈیجیٹل معیشت کی ترقی و ترویج کے ضمن میں ناگزیر قرار دیتے ہوئے پی ٹی اے کے براڈ بینڈ تک رسائی کے فروغ کے حوالے سے کردار کو سراہا اور 59 فیصد سنگ میل کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے بقایا خلا پر کرنے پر زور دیا۔وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی، شیزہ فاطمہ نے ٹیلی کام کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل اور ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ ) حفیظ الرحمان نے اس موقع پر یونیورسل کنیکٹیویٹی کے حصول کے لیے تعاون اور جدت کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے ڈیجیٹلی جامع پاکستان کی تعمیر کے پیش نظر مسلسل کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا۔ہواوے کے سی ای او نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کی توسیع کے لیے جدید براڈ بینڈ حل فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جاز کے سی ای او عامر ابراہیم اور نیرا (NERA) یعنی کے پی ٹی اے کے 5G کنسلٹنٹس نے بھی ملک میں براڈ بینڈ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے اپنی کاوشوں پر روشنی ڈالی ۔اس تقریب میں پاکستان کے براڈ بینڈ انفراسٹرکچر کی ترویج اور ایک اسمارٹ، مربوط مستقبل کی تعمیر کے ضمن میں مشترکہ عزائم اجاگر کئے گئے ۔ نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم 2024 پی ٹی اے کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی فورمز کی سیریز کا دوسرا فورم ہے، جس کا مقصد پاکستان میں براڈ بینڈ تک رسائی کا فروغ ہے۔