• پراسیکیوٹر نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی مخالفت کردی
  •  عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں  توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی
  • آئندہ سماعت پر مزید وقت نہیں دیا جائے گاعدالت :تینوں کیسز کی سماعت دس جولائی تک ملتوی
  • چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی

اسلام آباد  (ویب نیوز)

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دہشتگردی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کردی اور احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ منگل اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 کیسز کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی جج ابولحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 مقدمات میں شامل تفتیش اور 3مقدمات میں شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی تو پراسیکیوٹر نے اس کی مخالفت کردی۔بعد ازاں اے ٹی سی نے پی ٹی آئی چیئرمین کی دہشت گردی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔تینوں کیسز کی سماعت دس جولائی تک ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔احتساب عدالت نے 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی چیئرمین کی توشہ خانہ نیب کیس میں 13 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔