خیبرپختونخوا، رواں سال 270دہشتگرد مارے گئے ،802کو گرفتار کیا ،سی ٹی ڈی
خیبر پختونخوا پولیس کے 149سپاہی شہیداور 232زخمی ہوئے ،28ہزار کلوگرام سے زائد مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی
خیبر پختونخوا کے محکمہ پولیس نے سال 2024 ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

پشاور(ویب  نیوز)

کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) پولیس کے ڈیٹاکے مطابق رواں سال 270دہشتگرد مارے گئے جبکہ 802 گرفتار کیے گئے، دہشتگردی کے کیسوں میں ملوث ملزمان کی سزاں کی شرح 38 فیصد رہی۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ پولیس نے سال 2024 ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)  پولیس کے ڈیٹا کے مطابق رواں سال 270دہشتگرد مارے گئے جبکہ 802 گرفتار کیے گئے، دہشتگردی کے کیسوں میں ملوث ملزمان کی سزائوں کی شرح 38 فیصد رہی۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال بھتہ خوری میں ملوث 132 ملزمان اور 13اغوا ء کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ مختلف جرائم کی 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ خیبر پختونخوا پولیس حکام کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس ترمیمی بل 2024 منظور کیا گیا ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت 12ہزار601 سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیے گئے اور67ہزار 938 مشتبہ افراد کوگرفتار کیا گیا۔ اس دوران صوبے بھر میں 19 ہزار481 اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 7خودکش جیکٹیں، 160ہینڈ گرنیڈ، 6راکٹ لانچر، 6 ہزار700شاٹ گن، 50 ہزار پستول اور 5 لاکھ سے زائد کارتوس برآمد کیے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔ رواں سال خیبر پختونخوا پولیس کے 149سپاہی شہیداور 232 زخمی ہوئے ہیں جبکہ انسداد منشیات اور دیگر کارروائیوں میں 28 ہزار کلوگرام سے زائد مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئیں۔