قومی اسمبلی میں پہلگام واقعہ اور سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
پاکستان بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، پاکستان اپنی خودمختاری کا مکمل دفاع کرے گا، قرارداد کا متن
 ہم اپنے مادر وطن کے لیے جانیں نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  

اسلام آباد(ویب  نیوز)

قومی اسمبلی میں پہلگام واقعہ اور سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ ہمیں دشمن کے سامنے کمزور بات نہیں کرنی چاہیے ۔ ہم اپنے مادر وطن کے لیے جانیں نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں،عرصہ دراز سے بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دیا۔آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے اور عمران خان کو اس میں بلایا جائے۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت  پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ وزیر قانون اعظم۔نذیر تارڑ نے ایوان کی معمول کی کارروائی  معطل کرنے کی تحریک پیش کی جس کو منظور کرلیا گیا ۔ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پہلگام واقعہ اور سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کے حوالے سے قرار داد ایوان میں پیش کی۔قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرار داد پاس ہونے کے بعد حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے ایوان میں لگائے گئے۔قرارداد میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پاکستان بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، پاکستان کسی بھی بھارتی اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا، پاکستان اپنی خودمختاری کا مکمل دفاع کرے گا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا،  کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ پاکستان کا معاملہ ہے ہم سب پاکستانی ہیں، ہم اس قرارداد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ جنگ کے شروع کرنے کا مترادف ہوگا، پاکستان پر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، اس موقع پر اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہاکہ یہ نیشنل سیکیورٹی کا ایشو ہے ہم لوگ پاکستانی ہیں، ہم خون نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں عمر ایوب خان نے اپنی تقریر لائیو دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تقریر سنسر نہ کی جائے ، سپیکر ایاز صادق نے کہاکہ یہ لائیو چل رہی ہے۔عمر ایواب نے کہاکہ پہلگام جیسا واقعہ پاکستان نہیں کرتا ،پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہوا ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے گھر مسمار کرر ہا ہے اور الزام پاکستان پر لگارہاہے ۔ شہباز شریف نے پی ایم اے میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کے ارکان کو دکھ پہنچایا ہے۔ ہم پہلگام کے واقعہ کی تفتیش کیوں کریں گے وزیراعظم کو کہنا چاہیے تھا جو عمران خان نے کہاتھا کہ ہم حملہ کریں گے اگر ہم پر حملہ کیا گیا ۔ موودی فاشسٹ آدمی ہے ہٹلر کے نظر یے کا حامی ہے وہ نرم جواب نہیں سخت جواب سمجھتا ہے۔ عمرایوب نے اپنی تقریر میں عمران خان کا ٹویٹ پڑھ کر سنایا ۔ ہمیں دشمن کے سامنے کمزور بات نہیں کرنی چاہیے ۔ ہم اپنے مادر وطن کے لیے جانیں نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مودی نے سندھ طاس معاہدے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔ حکومتی ارکان سندھ طاس معاہدے کو کہاجاتا تھا کہ تین دریا بیج دیئے آج کہہ رہے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنا اعلان جنگ ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ٹھیک تھا ۔ ہمیں مضبوط لیڈر شپ کی ضرورت ہے پاکستان کو عمران خان کی طرح مضبوط لیڈر کی ضرورت ہے کمزور لیڈر پاکستان کا دفاع نہیں کرسکتا ہے ۔ ہمارا بھارت کے حملے کے جواب میں ایسا جواب ہونا چاہیے کہ بھارت کو منہ ٹوٹ جائے ۔  کافی سالوں سے بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دیا۔ اس وقت بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے سردار اختر مینگل،ماہ رنگ بلوچ کو قید کیا ہوا ہے ۔ حکومتی ارکان بلوچستان میں نہیں جاسکتے ہیں ریاست کی رٹ کہاں ہے ۔بلوچستان کے 8 اضلاع میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے ۔ سندھ کے کچے میں ڈاکوں کا راج ہے ۔انہوں نے کہاکہ 9 مئی کو فالس فلیگ آپریشن ہوا ۔ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے کارکنان کو گولیاں ماری گئیں ۔ میں نے سوال کیا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے یوکرین کو ماٹر گولے فروخت کئے کہ نہیں اس سوال کو کہا گیا کہ یہ خفیہ معلومات ہیں جبکہ سٹیٹ بینک کے ریکارڈ میں یہ ہے۔ 850ملین ڈالر کے گولے فروخت کئے  گئے۔ ساڑھے پانچ سو ارب روپے کا پیٹرول ایران سے پاکستان سمگل ہوکر آرہاہے ۔ اگر مودی نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو ہم اس کو نیست و نابود کر دیں گے ۔ جنگ شروع ہوتو روزانہ کا خرچ ڈیڑھ ارب ڈالر روپے ہوتا ہے ۔اس لیے ہمیں اپنی حکمت عملی کو تبدیلی کرکے پہلے حملہ کرنے کو شامل کرنی چاہیے۔ آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے اور عمران خان کو اس میں بلایا جائے ۔