• حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی معیشت سود سے پاک ہو ، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا

اسلام آباد (ویب نیوز)

سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔سینیٹ میں ربا کے خاتمے سے متعلق قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔ وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکنامی سود فری ہو ، حکومت سود کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ یاد رہے کہ حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہیں۔ چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہیں۔