غزہ ،اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران38 فلسطینی شہید،169زخمی
18مارچ 2025ء سے لے کر اب تک 3,822شہید اور 10,925زخمی ہو چکے ہیں، وزارت صحت
غزہ ( ویب نیوز)
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران38 فلسطینی شہیداور169زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شہیدوں اور زخمیوں کی یومیہ اعداد و شمار کی رپورٹ جاری۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں 38شہید (جن میں 1شہید ملبے سے نکالا گیا)اور 169زخمی پہنچے ہیں۔ (یہ اعداد و شمار شمالی غزہ کے ہسپتالوں میں رسائی کی دشواری کی وجہ سے شامل نہیں ہیں۔) کئی متاثرین اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا راستوں میں ہیں، جہاں امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ پہنچنے سے قاصر ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق7اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 53,977افراد شہید اور 122,966زخمی ہو چکے ہیں۔ 18مارچ 2025ء سے لے کر آج تک 3,822شہید اور 10,925زخمی ہو چکے ہیں۔





