علی امین گنڈا پور اور ناراض سینیٹ امیدواروں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سلمان اکرم راجہ اور شوکت بسر ابھی موجود تھے ۔ مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیاہے
پی ٹی آئی آئین و قانون کی پابند جماعت ہے، سینیٹ ٹکٹ کا فیصلہ صرف چیئرمین کا اختیار ہے جن کی جانب سے کی جانے والی نامزدگیاں ہی حتمی تصور کی جائیں گی۔ ترجمان وزیراعلیٰ
ناراض امیدوار کا کہناہے کہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی ایک ایک سیٹ چھوڑ دیں تب ہم بھی دستبردار ہو جائیں گے ، جے یو آئی کو جنرل یا ٹیکنوکریٹ جبکہ پیپلز پارٹی کو جنرل یا خواتین نشست چھوڑنی ہو گی ، ہمارا موقف واضح ہے کہ پارٹی کی نشستیں اپوزیشن کو مفت میں کیوں دی جارہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی پابند جماعت ہے، سینیٹ ٹکٹ کا فیصلہ صرف چیئرمین کا اختیار ہے جن کی جانب سے کی جانے والی نامزدگیاں ہی حتمی تصور کی جائیں گی۔ فراز مغل کا کہنا تھا کہ علیمہ باجی یا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان اختلافات کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی تمام ہدایات پر من و عن عمل کرتے ہیں اور پارٹی قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں۔ ترجمان نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد رکھیں۔





