قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں، پاک فوج نے بہادری، مہارت کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا، اس میں ہمارے فضائی افواج نے بھی شاندار انداز میں اپنی جرأت دکھائی. تقریب سےخطاب
نئی بزنس ٹرین میں 28 ڈیجیٹل کوچز، مفت وائی فائی، اور بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار ہوگی۔ نئی ٹرین کا افتتآح پاکستان ریلویز کو جدید بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔  وزیراعظم 
لاہور:(ما نیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی ، دنیا اس کی معترف ہے۔  لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن آکرخوشی ہوئی، یہاں ایک خوشگوارتبدیلی دیکھنےکوملی،عام مسافروں کےلیےٹرین کی تزین وآرائش بہتراندازمیں کی گئی ہے،مدتوں بعد یہاں آنےکا موقع ملا۔  انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کرکےجدید ڈیجیٹائزسسٹم متعارف کرایا گیا ہے، صاحب حیثیت لوگوں کے لیے بزنس کلاس،برتھ، کچن اورڈائننگ ہال کی سہولیات ہیں، اشرافیہ نہیں عام آدمی کے لیے شاندا رسفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یورپی ریلوے کی طرز پر پاکستان بزنس ایکسپریس کی تزین وآرائش کی گئی، پی ڈی ایم دور میں خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی،انہوں نے ریلوے کی اراضی واگزار کرانے، ریلوے سٹیشنز بہتر بنانے پر متعدد بار بریفنگ دی۔  شہباز شریف نے کہا  کہ سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کوبھی خدمات پرکریڈٹ دیا جانا چاہیے، ریلوے کا پبلک ٹرانسپورٹ کےحوالے سے دنیا میں کلیدی کردار ہے ۔

ان  کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سی پیک 2 کے لیے رابطے میں ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کو استوار کر رہے ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، پاکستان کی اس سے بڑی ڈپلومیٹک کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔  وزیراعظم  نے کہا  کہ پاک-بھارت کی 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ تاریخی جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں، پاک فوج نے بہادری، مہارت کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا، اس میں ہمارے فضائی افواج نے بھی شاندار انداز میں اپنی جرأت  دکھائی۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ ایک ایک لمحے کا گواہ ہوں، بطور وزیراعظم افواج پاکستان کے ساتھ مشورہ کر رہا تھا، فیلڈ مارشل کے ساتھ رابطے میں تھا، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن اس جنگ کے بعد یہ سوچ ختم ہوگئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بزنس ٹرین کی کوچز کا معائنہ کیا اور بہترین سہولیات فراہم کرنے پر ریلوے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔  پاک بزنس ایکسپریس لاہور اور کراچی کے درمیان چلے گی جس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 5100 ہو گا۔ ٹرین لاہور سے کراچی ساڑھے 18 گھنٹے میں پہنچےگی۔ نئی بزنس ٹرین میں 28 ڈیجیٹل کوچز، مفت وائی فائی، اور بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار ہوگی۔ نئی ٹرین کا افتتآح پاکستان ریلویز کو جدید بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔  ترجمان کا کہنا تھا کہ ریلوے کو جدید بنانے میں ڈیجیٹل ٹکٹنگ، بہتر آن بورڈ سروسز، اور اپ گریڈ شدہ اسٹیشن کی سہولیات شامل ہیں۔  علاوہ ازیں پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام میل، ایکسپریس، انٹر سٹی اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔  نوٹیفکیششن کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 18 جولائی 2025 سے ہوگا۔ 2 جولائی 2025 کو پاکستان ریلوے نے ایک ماہ کے دوران دوسری بار مسافر، ایکسپریس اور میل ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا تھا۔  ایکسپریس اور مسافر ٹرین کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جس کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہوا تھا، اضافہ ایڈوانس بکنگ پر بھی عائد کیا گیا۔  ڈائریکٹر آئی ٹی اور ڈی ایس کو نئے کرایوں پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی تھی، ڈیزل مہنگا ہونے سے ریلوے کو ماہانہ 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔