• بھارت میں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جانا چاہئے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ

نیویارک (ویب نیوز)

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بھارت صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ ازادی صحافت پر خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں صحافی جسمانی تشدد، ہراسانی، جعلی مقدمات اور سماجی رابطہ گاہوں پر منفی پروپیگنڈہ جیسی پریشانیاںجھیل رہے ہیں۔ جموں کشمیر کے چار صحافی فہد شاہ ،اصف سلطان، سجاد گل اور عرفان معراج جیل میں ہیں۔ بھارتی صحافی  گوتم نولکھا اور روپیش کمار  بھی جیل میں ہیں۔  واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر عالمی برادری سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل  کی ہے صحافیوں کو حقیقی ازادی فراہم کرنے کو یقینی بنائے جانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی وائٹ ہاوس  کے  سرکاری دورے پر ہیں، عالمی رہنما جو جمہوری اقدار کی قدر کرتے ہیں -کو بھارت میں زیر اقتدار افراد پردباو بنایا چاہئے کہ وہ صحافیوں کو تنگ نہ کریں انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جانا چاہئے۔