غزہ میں امدادی مراکزپر اسلام دشمن امریکی صلیبی جنگجو تعینات، بی بی سی کی رپورٹ
غزہ ( ویب نیوز)
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے پوائنٹس کی حفاظت پر مامور نجی کمپنی نے اسلام مخالف امریکی بائیکر گینگ کے اراکین کو سکیورٹی پر تعینات کیا ہے۔بی بی سی نے اپنی تحقیق میں انفائڈلز موٹرسائیکل کلب سے تعلق رکھنے والے دس اراکین کی تصدیق کی ہے جوغزہ میں سکیورٹی فراہم کرنے والے کمپنی یو جی سولوشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔یو جی سولوشن غزہ میں امداد فراہم کرنے والے مقامات کو سکیورٹی فراہم کرنے والی نجی کمپنی ہے، ماضی میں خوراک تقسیم کرنے والے مقامات پر بھگڈر، بدانتظامی اور فائرنگ کے سبب کئی شہری مارے گئے ہیں۔یو جی سولوشن غزہ میں امداد فراہم کرنے والے مقامات کو سکیورٹی فراہم کرنے والی نجی کمپنی ہے، ماضی میں خوراک تقسیم کرنے والے مقامات پر بھگڈر، بدانتظامی اور فائرنگ کے سبب کئی شہری مارے گئے ہیں۔تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس گینگ کے سات اراکین اسرائیل اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ متنازع امدادی آپریشن کی ڈسٹریبوشن میں اہم عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔غزہ ہیومینٹیرین فانڈیشن کا کہنا ہے کہ ان کی نفرت، امتیاز اور تعصبانہ طرزِ عمل کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی ہے۔امریکی فوج نے سنہ 2006 میں عراق جنگ کے دوران انفیڈل موٹرسائیکل کلب بنایا تھا اور اس کے ممبران خود کو جدید دور کا صلیبی جنگجو سمجھتے تھے اور صلیب کو علامت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔یہ گروہ اب بھی اپنے فیس بک پیج پر اسلام مخالف نفرت انگیز مباحثے منعقد کرواتا ہے اور اس سے قبل رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام کی نفی کرنے کے لیے انھوں نے بھنا ہوا سور پکایا تھا۔امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل کا شمار امریکہ میں مسلمانوں کے شہری حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی اہم تنظیموں میں ہوتا ہے۔ اس تنظیم کے نائب ڈائریکٹر ایڈورڈ احمد میچل کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی کی تقسیم کا کام انفائڈلز بائیکر کلب کے ہاتھ میں دینا بالکل ایسا ہی ہے جیسے سوڈان میں امداد کی تقسیم کی نگرانی KKK کرے۔کلیو کلیکس کلین (کے کے کے) انتہائی دائیں بازو کی سفید فام بالادستی کے لیے سرگرم امریکی تنظیم ہے۔یہ تشدد کا باعث بنے گا، اور بالکل ایسا ہی ہو رہا ہے جو ہم غزہ میں ہوتا دیکھ رہے ہیں۔اس گروہ کے رہنما جونی تاز ملفورڈ امریکی فوج میں سارجنٹ تھے اور انھیں رشوت، چوری، جھوٹے بیانات دینے اور سازش کرنے پر سزا سنائی گئی تھی۔ اس وقت وہ غزہ میں کام کرنے والی نجی کمپنی یو جی سولیوشن میں وہاں کے انچارج ہیں۔





