غزہ پر اسرائیلی حملے، 75 فلسطینی شہید
فلسطینی شہدا کی کل تعداد 65,283 ہوگئی
غزہ (ویب نیوز)
اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی اور غزہ پٹی پر شدید حملے جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز 75فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق حملوں میں زیرِ زمین سرنگیں اور بارودی ڈھانچے تباہ کیے گئے جبکہ کئی رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق ایک ہی دن میں 75 فلسطینی شہید اور 304 زخمی7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 65,283 اور زخمیوں کی تعداد 166,575 تک پہنچ گئی ہے۔




