غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید

القسام بریگیڈ کے حملے میں اسرائیل فوجی افسر ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے

 جنوبی لبنان پر شدید بمباری ، سینئر حزب اللہ کمانڈر علی نعیم سمیت 6 جنگجو شہید ہوگئے

غزہ میں خوراک کی کمی سے جاں بحق بچوں کی تعداد 27 ہوگئی

اسرائیلی فوج کے اہلکار الشفا  ہسپتال کے احاطے میں تباہ شدہ گھروں کو آگ لگانے لگالی

غزہ( ویب  نیوز)

مشرقی غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی حملے میں 13فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری کی گئی جس میں سینئر حزب اللہ کمانڈر علی نعیم سمیت 6 جنگجو شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈ کے حملے میں اسرائیل فوجی افسر ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ مشرقی غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے ، اسرائیلی طیاروں نے صلاح الدین اسٹریٹ پر گاڑی پر بمباری کی، تازہ حملوں میں شجاعیہ کے اسپورٹس سینٹر کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جہاں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھے تھی۔ صیہونی فوج کے اہلکار الشفا  ہسپتال کے احاطے میں تباہ شدہ گھروں کو آگ لگانے لگالی۔اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے مذاکراتی ٹیمیں دوحا اور قاہرہ بھیجنے کی منظوری دے دی، مذاکراتی وفود میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور سکیورٹی ایجنسی شاباک کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ ادھر غزہ میں خوراک کی کمی سے جاں بحق بچوں کی تعداد 27 ہوگئی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف اپنی مہم کو وسیع کریں گے، تنظیم جہاں بھی کام کرتی ہو چاہے وہ بیروت، دمشق یا کسی اور جگہ، ہم وہاں پہنچ کر انہیں ختم کریں گے۔ فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے26 عملے کو شہید ہوگئے ہیں جن میں ٹیم کے 15 ارکان بھی شامل ہیں جنہیں طبی فرائض سرانجام دیتے ہوئے اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا تھا۔ 7اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 32 ہزار 623 فلسطینی شہید اور 75 ہزار 92 زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔