پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے حوالے سے مثبت باتیں کیں، اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کی جانب سے بھی خیرسگالی اور برادرانہ بیانات کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ سراج الدین حقانی

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کہ پاکستان افغانستان کے لیے خیرسگالی رکھتا ہے اور نہیں چاہتا کہ افغان سرزمین اس کے خلاف استعمال ہو، اسحاق ڈار نے کابل میں علماء کے حالیہ اجتماع کی جانب سے جاری بیان کا بھی خیرمقدم کیا، 
جب ہمارے اپنے ملک میں بے مثال امن و امان ہے تو ہم دنیا کے ساتھ بھی بھائی چارے اور امن کا پیغام بانٹتے ہیں، ہم اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک لوگوں کے خدشات دور کرنا چاہتے ہیں اور سب کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ افغان عوام کسی کے لیے خطرہ یا غلط ارادے نہیں رکھتے۔ تقریب سےخطابtwitter sharing button
email sharing button
sharethis sharing button

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے وزیرِ داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے حوالے سے پاکستانی علماء اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے حالیہ بیانات کا خیرمقدم کیا ہے۔

سراج الدین حقانی کا کہنا تھا کہ کل ہی پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے حوالے سے مثبت باتیں کیں، اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کسی کی جانب سے بھی خیرسگالی اور برادرانہ بیانات کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستان میں علماء کا ایک اجتماع ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور مفتی تقی عثمانی نے افغانستان کے حق میں بیانات دیے، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، اسلامی امارات علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے پُرعزم ہے اور افغان عوام نہ کسی کے لیے خطرہ ہیں اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے اپنے ملک میں بے مثال امن و امان ہے تو ہم دنیا کے ساتھ بھی بھائی چارے اور امن کا پیغام بانٹتے ہیں، ہم اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک لوگوں کے خدشات دور کرنا چاہتے ہیں اور سب کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ افغان عوام کسی کے لیے خطرہ یا غلط ارادے نہیں رکھتے۔ وزیرِ داخلہ نے دیگر ممالک سے افغانستان کی تعمیرِ نو میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور افغان شہریوں سے بھی اس عمل میں اسلامی امارت کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کہ پاکستان افغانستان کے لیے خیرسگالی رکھتا ہے اور نہیں چاہتا کہ افغان سرزمین اس کے خلاف استعمال ہو، اسحاق ڈار نے کابل میں علماء کے حالیہ اجتماع کی جانب سے جاری بیان کا بھی خیرمقدم کیا، جس میں افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔