ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ جس پر آج سابق جج رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنایا۔

 پاکستان تحریک انصاف کی اسیر رہنما  ڈاکٹر یاسمین راشد کی 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 130 لاہور سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کامیابی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر پٹیشن مسترد کر دی گئی ہے
ٹریبونل نے درخواست تاخیر سے دائر کرنے اور یاسمین راشد کے قید میں ہونے پر ان کے وکیل کے ذریعہ پٹیشن فائل کرنے پر اعتراضات عائد کیے۔ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ جاری ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
لاہور (بیورو چیف )
پی ٹی آئی کی اسیر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کی کامیابی کیخلاف پٹیشن مسترد کر دی گئی۔  پاکستان تحریک انصاف کی اسیر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 130 لاہور سے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کی کامیابی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر پٹیشن مسترد کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ جس پر آج سابق جج رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنایا۔  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فارم 45 کے مطابق این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کامیاب ہوئی تھیں، لیکن فارم 47 میں نواز شریف کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔  یاسمین راشد نے ٹریبونل سے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ ٹریبونل نے درخواست تاخیر سے دائر کرنے اور یاسمین راشد کے قید میں ہونے پر ان کے وکیل کے ذریعہ پٹیشن فائل کرنے پر اعتراضات عائد کیے۔ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ جاری ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رانا مدثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریری فیصلہ ملنے پر اس کو چیلنج کیا جائے گا۔