نواز شریف اور خاندان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند

سی ڈی اے افسران کے خلاف پارک انکلیو ہاسنگ سوسائٹی انکوائری بھی بند

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کیخلاف سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بھی بند

اسلام آباد( ویب  نیوز)

قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور خاندان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی ہے تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے6کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی۔ 24 سال پرانا  نے  شر یف ٹرسٹ کیس  میں نیب تحقیقات بند کرنے کی منظوری  دی گئی ۔آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کیخلاف سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بندکرنے کا منظوری دی اور سی ڈی اے افسران کے خلاف پارک انکلیو ہاسنگ سوسائٹی انکوائری بھی بند کردی گئی۔اجلاس میں وفاقی افسران کیخلاف من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شاہد ملک اور شہباز یاسین ملک کے خلاف بھی انکوائری بند کردی گئی۔