ایران کی صورت حال پر نظر ہے، ایران کے مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں، امن کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے، خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، امید ہے ایران اپنے بحران پر جلد قابو پا لے گا۔ پاکستان
لیڈ (بھارتی آرمی چیف کے الزامات مسترد) پرامن اور خوشحال ایران دیکھنا چاہتے ہیں ( دفتر خارجہ بریفنگ)
پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی کے الزامات سیاسی مقاصد کے لیے گھڑی گئی من گھڑت کہانی قرار دے دیئے۔ بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں.
امریکا کے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ یہ ایک جاری صورتحال ہے، جائزہ لے رہے ہیں۔ پاک ایران تجارت عالمی تجارتی قوانین کے تحت ہو رہی ہے، پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اچھے تجارتی تعلقات ہیں، پاکستان ایران اور امریکا دونوں سے تجارت کرنا چاہتا ہے۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا ہم نے امریکی ویزوں پر پابندیوں سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، اس معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، امریکا اپنی ویزا پالیسی پر نظر ثانی کررہا ہے، امید ہے امریکہ جلد پاکستان کے لیے ویزے بحال کرے گا، امیگرینٹس پالیسیوں کے حوالے سےہم یوایس اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔






