دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ مملکت سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔ملاقات میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
آزمائشی حالات میں مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، ملاقات کے آغاز میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کے لئے مملکت سعودی عرب کی طویل المدتی حمایت پر گہری ستائش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی مملکتِ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے آغاز میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کے لئے مملکت سعودی عرب کی طویل المدتی حمایت پر گہری ستائش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ان آزمائشی حالات میں مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ مملکت سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔





