میڈیا مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس میں جاری تنازعات کے حوالے سے پاکستان کے بارے میں چلائی جانے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں سے پرہیز کریں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کی ہدایت

خلیجی کشیدگی /  علاقائی امن)    بامقصد مذاکرات کی میزبانی کلئے تیار ہیں۔( وزیراعظم شہباز شریف)

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطے میں عالمی و علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا، خطےکو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، علاقائی امن کیلئے جاری کوششوں سے آگاہ کیا
اسلام آباد: (ویب  نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطے میں عالمی و علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا، رہنماؤں نے خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان جاری بحران کے خاتمے کے لئے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہے، اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لئے باعث فخر ہے، خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کے لئے مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لئے میربانی کے حوالے سے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے۔

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، ایران جنگ میں پاکستان کے کردار پر اعتماد میں لیا
دوسرا انٹرو facebook sharing button

ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کئے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے ایران جنگ میں پاکستان کے کردار پر بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کو صوبوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج شام ایوان صدر میں ملاقات ہوگی، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی سے متعلق فیصلے پر آصف علی زرداری کو آگاہ کریں گے

وزارت خارجہ کی مشرق وسطیٰ کے تنازعات پر قیاس آرائی سے گریز کی ہدایت

ترجمان نے بتایا ہے کہ انہیں متعدد میڈیا اور شہری حلقوں کی جانب سے تبصرے یا تصدیق کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی سفارتی یا مذاکراتی کارروائی کے حوالے سے خفیہ معلومات کا تحفظ ضروری ہے اور میڈیا کو صرف سرکاری اعلامیے اور تصدیق شدہ معلومات کا انتظار کرنا چاہیے۔

طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ سفارتکاری اور مذاکرات میں احتیاط اور رازداری بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

مزید برآں، انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ قیاس آرائی سے گریز کیا جائے اور کسی بھی فیصلے یا نتائج کے حوالے سے صرف سرکاری اعلان کا انتظار کیا جائے۔