اسرائیل کا ایرانی پاسداران انقلاب کے نیوی کمانڈر علی رضا کو شہید کرنے کا دعویٰ.یہ کارروائی رات گئے کی گئی جس میں علی رضا تنگسیری کے ساتھ ایرانی بحریہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی مارے گئے. اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز

لیڈ (  تہران ، پاکستانی سفارتخانہ )  اسرائیل کی  بمباری،عملہ محفوظ ( اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی بارش،)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ ایران کی توانائی تنصیاب پر حملوں کو 10 دن کیلئے روک رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی درخواست تہران نے کی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں جاری ہیں تاہم ایرانی حکام نے اس بارے میں تصدیق نہیں کی کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں۔

ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی توانائی تنصیاب پر حملوں کو 10 دن کیلئے روک رہے ہیں، اب یہ کارروائی 6 اپریل تک ملتوی ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی درخواست تہران نے کی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں جاری ہیں تاہم ایرانی حکام نے اس بارے میں تصدیق نہیں کی کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں۔

خیال رہے کہ پیر کے روز صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مراکز پر ممکنہ حملے کی دھمکی کو جمعہ تک روک رہے ہیں، اور اب یہ مدت مزید بڑھا دی گئی ہے

اسرائیل کا ایرانی پاسداران انقلاب کے نیوی کمانڈر علی رضا کو شہید کرنے کا دعویٰ

تاحال ایران نے پاسداران انقلاب کے سربراہ علی رضا تنگسیری کی شہادت کے اسرائیلی دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ علی رضا تنگسیری آبنائے ہرمز کی بندش میں اہم کردار ادا کر رہے تھے اور ان کے ہاتھ بہت سے لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی ہلاکت اسرائیل اور امریکا کے درمیان قریبی تعاون کی تازہ مثال ہے، یہ کارروائی امریکہ کے ساتھ مشترکہ جنگی اہداف کے حصول کے لئے کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کی جنگ بندی کی بیک ٹو ڈور کوششوں کے باوجود دھمکی دی کہ اسرائیلی فوج ایران کے مختلف اہداف کو پوری قوت سے نشانہ بناتی رہے گی۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور امریکا کی 28 فروری سے جاری ایران کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں آیت اللہ خامنہ ای، پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف، وزیردفاع اور مشیر سکیورٹی سمیت متعدد اعلیٰ حکام شہید ہوچکے ہیں۔

تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے اطراف اسرائیل کی بمباری، عملہ محفوظ رہا

 ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے اطراف میں اسرائیل نے بمباری کر دی جس میں عملہ محفوظ رہا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز ارتش واقع ہے جبکہ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 8 بجے دونوں علاقوں میں بھرپور بمباری کی گئی تاہم پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو تہران میں بیس کے قریب سفارتی عملے کے ساتھ معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سینئر سفارتکار نے بتایا کہ بمباری کی شدید آوازیں سنائی دیں اور عملہ دھماکوں کی آوازوں سے پریشان ضرور ہوا تاہم تمام اہلکار محفوظ ہیں اور عملہ خطرناک ماحول میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔

اسرائیلی علاقوں پر ایرانی میزائلوں کی بارش، انفراسٹرکچر تباہ، شہری زندگی شدید متاثر
 اسرائیل پر ایرانی حملوں کے بعد مختلف علاقوں میں تباہی کے مناظر سامنے آئے، اور مسلسل میزائلوں کی بارش کے نتیجے میں متعدد مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے کریات شہر میں ایرانی میزائل حملے میں ایک گاڑی جل کر خاک ہوگئی جبکہ حملوں نے شہری املاک کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا۔

کفر قسیم میں ایرانی میزائل حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، شمالی شہر نہاریہ میں بھی میزائل حملوں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور شہری زندگی شدید متاثر ہوئی۔

خیال رہے کہ یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد ایران مسلسل ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے جوابی کارروائیاں کر رہا ہے۔