وفاق ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہا، مزید برداشت نہیں کریں گے: سہیل آفریدی

وفاق ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہا، مزید برداشت نہیں کریں گے: سہیل آفریدی
whatsapp sharing button

دوران ملاقات قومی مشران اور قبائلی عمائدین نے علاقے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کیلئے این ایف سی کی مد میں 1375 ارب روپے واجب الادا ہیں، انضمام کے وقت وفاقی حکومت نے ضم اضلاع کے لئے 100 ارب سالانہ کا وعدہ کیا تھا، وفاق کی جانب سے ضم اضلاع کیلئے سات سال میں صرف 168 ارب ملے، 532 ارب بقایا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہا ہے، یہ مزید برداشت نہیں کریں گے، ضم اضلاع کیلئے ایک ہزار ارب روپے کا جامع ترقیاتی پیکج لا رہے ہیں، اس پیکج میں ہر شعبے اور ہر ضم ضلع کیلئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، کوئی بھی ضلع یا علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے تیراہ پیکج کی تیاری پر کام جاری ہے، باڑہ ڈیم کیلئے آئندہ مالی سال میں فنڈز مختص کی جائے گی جبکہ خیبر انڈسٹریل زون پر کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خیبر کے جبہ ڈیم کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، ریگی للمہ کا مسئلہ قومی مشران اور عمائدین کی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔