لاہور (ویب ڈیسک)
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش کا نیا سپل بدستور شہر موجود ہے، جس سے تین روز تک وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کے روز راولپنڈی، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، گوجرانوالہ،لاہور، قصور، اوکاڑہ اور ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی، وسطی پنجاب، اسلام آباد، سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
اسلام آباد، 137، لاہور 128، قصور 102، بہاولنگر 78، چکوال 61، راولپنڈی 56، سرگودھا 33، مری 21، نارووال 20، جوہر آباد 18، ساہیوال 16، گوجرانوالہ 11، جہلم 08، بہاولپور 07)، منڈی بہاء الدین 06، حافظ آباد 05، نور پور تھل 04، سیالکوٹ 01)، گجرات، خانیوال 01، میرپور خاص 86، ٹنڈو جام 18، سکرنڈ 17، حیدر آباد 12، بدین 08، چھور 03، شہید بینظیر آباد 01، کراچی 01، پارا چنار 14، بالاکوٹ 13، کاکول 09، میر کھانی 03، راولاکوٹ 15، مظفر آباد 07، گڑھی دوپٹہ 08، کوٹلی 07، راولاکوٹ 01، استور 02، بگروٹ، سکردو اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔