اسلام آباد (ویب ڈیسک)
کورونا کے حوالے سے ویکسین کی قیمت 8400 روپے مقرر کی گئی
94 ادویات کی قیمتوں کو مناسب سطح پر لانے کا فیصلہ کیا گیا
کابینہ اجلاس میں 18 ایجنڈا آئٹمزپر بات کی گئی
اجلاس میں توانائی شعبے اور ایف بی آر پر غور کیا گیا
خصوصی افراد کیلئے گاڑیوںکی درآمد کے فیصلے کی توثیق کردی گئی
موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو اگر پہلے سزا مل جاتی تو یہ نوبت ہی نہ آتی۔ انشاء اللہ ملزم جلد پکڑا جائے گا
وفاقی وزیر اطلاعات کی وفاقی کابینہ اجلاس کے بعدمعاون خصوصی صحت کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 18 ایجنڈا آئٹمز پر بات کی گئی، فیصلہ کیا گیا ہے کہ زیادتی کیسز کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کیلئے موجودہ قوانین کو بہتر بنایا جانا چاہیے ۔ اس حوالے سے آنے والے دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے۔ اجلاس میں توانائی شعبے اور ایف بی آر پر غور کیا گیا ۔ خصوصی افراد کیلئے گاڑیوںکی درآمد کے فیصلے کی توثیق کردی گئی ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی صحت کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں مختلف فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں ز یادتی کیس میں قوانین کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایسی قانون سازی کی جائے جس کے تحت زیادتی کیس میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا ملے کیونکہ زیادتی کے کیس پچھلے چارپانچ سال سے عروج پرہیںلہذا زیادتی کیس کے حوالے سے قوانین سخت سے سخت ہونے چاہئیں کیونکہ موجودہ قانون میں کچھ سقم ہیںجسکی وجہ سے مجرم کو سزا دینا کافی مشکل ہوجاتا ہے، شہزاد اکبر نے زیادتی سے متعلق بل کا مسودہ پیش کیا، انشاء اللہ جلد آنے والے اجلاس میں ہم ایک مکمل بل پیش کریں گے ۔ اجلاس میں زیادتی کیسز کی تحقیقات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ اجلاس میں توانائی کے شعبے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ توانائی سیکٹرکے حوالے سے وزیراعظم کو مختلف بریفنگ بھی دی گئیں ۔ کابینہ کمیٹی توانائی نے ایل این جی معاہدے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور کہاکہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کی کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیںماضی کی حکومتوںمیںمہنگے پاور معاہدوںکے باعث مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اجلاس نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 9ستمبر اور 16ستمبر کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی ان فیصلوں میںخصوصی ضرورت کے حامل افراد کیلئے گاڑیوں کی درآمد اور ٹی سی بی کی جانب سے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی اجازت دینا بھی شامل ہے اس کے علاوہ نیپرا کے ا یپلیٹ ٹربیونل کیلئے جسٹس عباد الرحمن لودھی کو بطور چیئرمین اور ذیشان شاہد کو بطورممبر فنانس تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے جسٹس محمد موسیٰ لغاری کو بطور چیئرمین انوائرمنٹل ٹریبونل اسلام آباد کی تعیناتی کی بھی منظوری دی جبکہ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ کورونا کے حوالے سے ویکسین کی قیمت 8400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ قریبا 94 ادویات کی قیمتوں کو مناسب سطح پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ان میں زندگی بچانے والی، بلڈ پریشر، مرگی، کینسر، امراض قلب کی دوائیں بھی شامل ہیں۔جبکہ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ ماضی میں بجلی کی پیداوار کے ساتھ ترسیل کے نظام پر بھی توجہ نہیں دی گئی ۔ ماضی کی ناقص حکمت عملی کے باعث لائن لا سسز سمیت دیگر مسائل بڑھتے چلے گئے۔ ہم سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر توانائی کے شعبے کو ریگولائز کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اے پی سی کے اجلاس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی سب تقاریر دکھائی گئیں سب پرانی باتیں تھیں لیکن ان میں زیادہ زہر ملا ہوا تھا ۔ مذہبی منافرت اور اداروں پر تنقید سے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ قانون سے فرار بیمار شخص خطاب کے دوران تندرست اورتوانا تھا۔ فیٹف قانون سازی روکنے میں ناکامی کے بعد تقریر ان کا آخری حربہ تھا جبکہ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا کیسز سے متعلق اعدادوشمار کا ہر سطح پر باریک بینی سے جائزہ معمول میں شامل ہے۔ ماسک کا استعمال اور ایس او پیز پر عمل درآمد ہر حال میں ضروری ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ قانون سازی قانون بنانا ہوتا ہے ریوڑیاں بنانا نہیں ہوتا۔ ہر پہلو کو مدنظر رکھا جاتا ہے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو اگر پہلے سزا مل جاتی تو یہ نوبت ہی نہ آتی۔ انشاء اللہ ملزم جلد پکڑا جائے گا۔