لاہور: سعودی عرب میں کام کرنے والے لاکھوں پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے نے القسیم کے لیے پروازں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے پہلی پرواز اٹھارہ نومبر کو شروع ہوگی۔
پی آئی اے نے ایک نئی منزل سعودی عرب کا شہر القسیم متعارف کرادی۔ سعودی عرب کے وسط میں واقع القسیم میں کئی لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں۔
القسیم اور البریدہ میں رہنے والے پاکستانیوں کا عرصہ دراز سے مطالبہ تھا کہ براہ راست پروازیں شروع کی جائیں۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز 18 نومبر بروز بدھ ملتان سے روانہ ہوگی۔ سعودی ایئر پورٹ حکام کی جانب سے پرواز کو واٹر کینن سلوٹ دیا جائے گا۔
پروازیں بدھ اور جمعہ کے روز بالترتیب ملتان اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔ ان پروازوں پر 40 کلو سامان کی حد کے ساتھ تعارفی کرایہ بھی لاگو ہوگا۔