پشاور (ویب ڈیسک)

پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کے سب سے اہم ترین ہیلتھ منصوبے سے خیبرپختونخوا کے عوام کو اب علاج معالجے کی سہولت مفت میسر ہوگی۔

خیبرپختونخوا میں امیر و غریب کا فرق ختم ہوگیا۔ صوبے کی تمام آبادی کو علاج کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان صحت سہولت کارڈ پلس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح ضلع سوات سے کریں گے۔ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔

خیبرپختونخوا میں 65 لاکھ گھرانوں کے 4 کروڑ افراد کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ وزیر صحت کے مطابق پروگرام پر 20 ارب روپے سالانہ اخراجات آئیں گے۔ 31 جنوری 2021 تک ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت ملے گی۔

دوسری جانب شہریوں نے بھی منصوبے کو خوش آئندہ قرار دیا ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے علاج معالجے میں درپیش مسائل ختم ہوں گے۔ صحت کارڈ پلس پروگرام 4 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت بڑی آبادی کو نہ صرف مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی بلکہ ایمرجنسی سمیت کینسر، امراض قلب، گردوں اور دیگر بیماریوں کا علاج بھی کیا جائیگا۔