اسلام آباد (ویب ڈیسک)
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔
سی اے اے کے نئے ایس او پیز کے تحت سی کیٹیگری ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کورونا وائرس کے 2 ٹیسٹ ہوں گے۔
کیٹیگری بی ممالک کے مسافروں کو پاکستان آنے سے 96 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔
کیٹیگری اے ممالک کے مسافروں سمیت 12 سال سے کم عمر، خصوصی افراد اور خصوصی وفود کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
پاکستان آنے والے جہاز میں جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی ہوگا، جہاز میں احتیاطی تدابیر کے تحت ایک سیٹ چھوڑنا ہوگی، دوران پرواز عملے اور مسافروں کو ماسک پہننا ہوگا۔