اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک میں کورونا وبا مزید شدت اختیار کرنے لگی ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2665 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 983 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح ملک میں اب تک کوویڈ 19 کے مجموعی طور پر 51 لاکھ 80 ہزار 26 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
گزشتہ ایک روز میں ملک بھر میں 2 ہزار 665 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس طرح ملک بھر میں کویڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 ہوگئی ہے جن میں سے 3 لاکھ 29 ہزار 828 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 59 افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں اس طرح ملک میں جاں بحق ہونے والے مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد 7 ہزار 662 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 6 83 ہے جن میں سے ایک ہزار 653 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔