اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان ریلوے نے اپنے سسٹم کو جدید بنانے کے لیے 230 ماڈرن ہائی اسپیڈ پسنجر کوچز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے پسنجر کوچز کی خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے۔
پاکستان ریلوے کے اعلامیے کے مطابق 230 ماڈرن کوچز 2 مرحلوں میں خریدی جائیں گی جبکہ پہلے مرحلے میں صرف 46 کوچز درآمد کی جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق دوسرے مرحلے میں 184 کوچز کیرج فیکٹری اسلام آباد میں تیارکی جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق 230 ماڈرن ہائی اسپیڈ پسنجر کوچز میں80 اکانومی کلاس،80 اے سی، 30 پارلر، 20 لگیج وین اور 20 بریک وین ہوں گی۔