سید علی گیلانی کا او آئی سی اجلاس میں تنازعہ کشمیر نظرانداز کرنے پر اظہار تشویش
کس کے اشارے پر کشمیریوں کے اعتماد کو مجروح کیا گیا۔ ٹوئٹرپیغام
سری نگر(ویب ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی نے او آئی سی کے وزراء خارجہ اجلاس میں تنازعہ کشمیر کو نظرانداز کرنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے بزرگ حریت رہنما نے کہا ہے کہ کس کے اشارے پر کشمیریوں کے اعتماد کو مجروح کیا گیا ،اعتماد کو مجروح کرنے کی یہ سنگین مثال انتہائی قابل مزمت ہے ۔ گزشتہ روز اپنے ٹوئٹرپیغام میں سید علی گیلانی نے نے استفسار کیا ہے کہ کم از کم کیا کچھ ممبر ممالک یہ یہ پوچھنے کی جر ات کریں گے کہ یہ کس کے کہنے پر یہ دھوکہ دہی کی گئی ہے ؟۔