واشنگٹن (ویب نیوز)

امریکا نے بھارت میں2خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واقعہ کو سفاکانہ اور خوفناک قرار دیا۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں دو ماہ قبل دو خواتین کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑکوں پر برہنہ گھمایا گیا تھا۔ واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ بھارت کی ریاست منی پورمیں خواتین کو برہنہ کرکے پریڈ کروانے کے معاملے میں پولیس نے ملوث 4 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہیکہ مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔