واشنگٹن: (ویب ڈیسک ) بغاوت پر اکسانے کے الزام پر ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا، امریکی ایوان نمائندگان نے مواخذے کی منظوری دے د ی، قرارد سینیٹ میں بھیجی جائے گی۔
کیپٹل ہل ہنگامہ کے بعد ٹرمپ مشکل میں پڑگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے الزام پر مواخذے کا سامنا ہے۔ ایوان نمائندگان میں 232 ارکان نے فوری مواخذے کے حق میں ووٹ دئیے، ٹرمپ کی پارٹی کے 10 ارکان بھی شامل ہیں،197 ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔
سپیکر نینسی پلوسی نے قرار داد پر دستخط کر دئیے۔ مواخذے کی قرار داد اب سینیٹ میں پیش کی جائے گی، ٹرمپ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار دو مرتبہ مواخذے کا سامنا کرنے والے صدر ہوں گے۔