کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں2083257ہوگئیں
کیسز 9کروڑ 73 لاکھ سے متجاوز،6 کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار مریض شفا یاب
نیویارک ،نئی دہلی ،ماسکو ، انقرہ(ویب نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیابھر میں ہلاکتیں2083257ہوگئیں ، کیسز9کروڑ73لاکھ6ہزارتک پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں415894ہو گئیں ، کیسز2کروڑ49لاکھ98ہزارہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں152906ہو گئیں ،کیسز1کروڑ61لاکھ سے زائد ہو گئے ۔روس میں 67220افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد36لاکھ33ہزار ہو گئی ۔برازیل میں 86039افراد موت کی آغوش میں چلے گئے کیسز2لاکھ12ہزار891ہو گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں93000ہوگئیں، کیسز35لاکھ5ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں اموات71652ہو گئیں ،کیسز29لاکھ65ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ترکی میںجاں بحق افراد کی تعداد24487ہو گئی ،متاثرین 24لاکھ6ہزار216تک پہنچ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں83681ہو گئیں ،کیسز24لاکھ14ہزار166ہو گئے۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 74 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔